Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

یکساں نصاب پر مختلف مکاتب کے علما کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

لاہور : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم پر حتمی فیصلہ جید علمائے کرام کی تجاویز و آراء کے بغیر جلد بازی میں کرنا مشکلات کو دانستہ دعوت دینے کے مترادف ہے، ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی برسی پر شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ تیکنیکی و سائنسی علوم یا زبان کے اعتبار سے نصاب کو یکساں کیا جا سکتا ہے لیکن کسی مخصوص مسلک کے عقائد اور تاریخ کو حقیقی تسلیم کرنے کیلئے دوسروں پر زور نہیں دیا جا سکتا، یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی مداخلت سے خطے کی صورتحال دن بہ دن پیچیدہ ہورہی ہے، قومی مفادات کے تحفظ اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، انہوں نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو اتحاد امت کا حقیقی داعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز نعیمی نفاق بین المسلمین کے خاتمے کے لیے ساری زندگی متحرک رہے، اتحاد امت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular