
صنعا: یمن کے جنوبی علاقے میں سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کے فوجی اڈے کو حوثیوں نے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، جس میں 30 فوجی ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، اتحادی افواج کے زیر انتظام صوبے لحج میں العند ملٹری بیس پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا، فوجی اڈے پر ایک بیلسٹک میزائل صبح کے وقت گرا جب وہاں فوجی اہلکار ورزش کر رہے تھے جس کے بعد پے در پے ڈرون حملے ہوئے، اسپتال ذرائع نے 30 اہلکاروں کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 60 میں سے 13 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ قبل ازیں صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں شدا اور منبه پر عرب اتحاد کی گولہ باری سے 3 شہری جانبحق ہو گئے۔


































