سعودی عرب خیالی جنگ بندی چھوڑ کر حقیقی راہ اختیار کرے
صنعا(نیوز ڈیسک) انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی معیشت کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ریاض یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ بند کر دے ، محمد علی الحوثی نے ٹوئٹ کیاکہ سعودی حکومت کے لئے بھاری معاشی و اقتصادی نقصانات سے بچنے کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ یمن کے خلاف جنگ کا سلسلہ روک دے، نمائشی و کمزور راہ حل کے بجائے بنیادی راہ حل اختیار کرے ، خیالی جنگ بندی کا دعوی ترک کر دے اور وسیع البنیاد راہ حل کی پابندی کرے ، دنیا میں سعودی عرب کا اقتصاد مائنس میں جا رہا ہے اور امریکاہرگز سعودی عرب کو اس بدترین صورت حال سے نہیں بچائے گا کیونکہ واشنگٹن خود سعودی عرب کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن سے انخلا ، سعودی معیشت کو بچانے کا واحد…
یمن سے انخلا ، سعودی معیشت کو بچانے کا واحد راستہ ہے، انصار اللہ
-
Ilyas - مئی 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 22
- 0 minute read


































