Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

یمن جنگ میں مدد بند لیکن اسلحہ بکتا رہے گا،امریکا کی دھوکا بازی

 یمن جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے،امریکی صدر جو بائیڈن کا عرب اتحاد کی حمایت بند کرنے کا اعلان ، حوثیوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے بھی نکال دیا
 یمن جنگ کی حمایت کے خاتمہ اور انصار اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے باوجود امریکا سعودی عرب کی عسکری مدد جاری رکھے گا،پینٹاگون
واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم اور انصار اللہ کو د ہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کرکے سعودی عرب کو پیغام بھی دید یا اور سعودی دفاع کیلئے مدد جاری رکھنے کا وعدہ کرکے اپنی اسلحہ فیکٹریاں چلتے رکھنے کا راستہ بھی کھلا رکھا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے خارجہ پالیسی سے متعلق اپنے پہلے اہم خطاب میں کہا ہے کہ یمن جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے،انہوں نے یمن جنگ میں عرب اتحاد کی حمایت اور مدد بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ امریکا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید اسلحہ کی فروخت بھی بند کر دے گا جبکہ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون تعاون روک دیا گیا ہے تاہم فوجی پالیسیوں میں نظرثانی سے واشنگٹن کے عسکری معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور معاہدے اپنی جگہ برقرار رہیں گے، یمن جنگ میں ایک اندازے کے مطابق اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگو ن نے اعلان کیا کہ حوثیوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ، یہ فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا جس سے کانگریس کو آگاہ کردیا گیا انصار اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے باوجود سعودی سرزمین پر حملوں کے دفاع میں امریکا سعودی عرب کی مدد جاری رکھے گا، امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عہدہ چھوڑنے سے قبل حوثیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular