ڈرون حملے سے آرامکو کمپنی میں آگ لگ گئی،تیل کی قیمتوں میں اضافہ
صنعا (نیوز ڈیسک) یمنی فورسز نے صوبہ تغز سے سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر کو پیچھے دھکیل کر 80 فیصد سے زائد علاقوں کو آزاد کرالیا ، مغربی علاقے میں یمنی فوج اور منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں جس میں امارات کی زیر سرپرستی ملیشیا کے کئی ارکان ہلاک وزخمی ہوگئے، جنوبی سعودی عرب میں ملک خالد ہوائی اڈے کے فوجی اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایاگیا،ادھر آرمکو آئل کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے آگ لگ گئی ،اس حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ،ادھر سعودی ٹھکانوں پر مسلسل ڈرون حملوں کے مقابلے میں امریکی دفاعی سسٹم کی ناکامی نے سعودیوں کے ساتھ ساتھ امریکی حکام کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے، مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع ابہا ہوائی اڈے کے فوجی اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ، حملے میں ،قاصف کے ٹو، ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا ،حملے میں اہدا ف کوخاصا نقصان پہنچا ، ترجمان نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اس حملے کو جوابی اقدام قرار دیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن: تعز کا 80فیصد علاقہ آزاد،بھرپور جوابی حملے
یمن: تعز کا 80فیصد علاقہ آزاد،بھرپور جوابی حملے
-
Ilyas - مارچ 25, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































