Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ہم مزاحمتی دور میں ہیں،اسرائیل آگ سے کھیلنا بند کردے، سید حسن نصراللہ

فوجی تصادم نہیں چاہتے لیکن جنگ میں دھکیلا گیا تو پہلے سے زیادہ ٹھوس جواب ملے گا، اسرائیلی ایسے واقعات دیکھیں گے جو۸۴۹۱کے بعد کبھی نہیں دیکھے ہوں گے
یمن جنگ کی امریکی حمایت کا خاتمہ یمنی عوام کی استقامت کا نتیجہ ہے، امریکاداعش کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش نہ کرے
بیروت(نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے نہ کھیلے،اس کی لبنان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مزاحمتی تحریک کی جانب سے بھر پور جواب دیا جائے گا، حزب اللہ فوجی محاذ آرائی کی خواہاں نہیں لیکن اگر اسے جنگ میں دھکیلا گیا تو وہ پہلے سے کہیں زیادہ ٹھوس مزاحمت کا مظاہرہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے کبھی بھی بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہیں کی اور جنگوں کے دوران شہروں کو تباہ اور شہریوں کو ہلاک کیا ہے، حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم محاذ آرائی کے خواہاں نہیں لیکن ہم اپنے شہدا کا خون کبھی نہیں بھولتے ہیں، اگر تصادم ہوا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، اگر تم نے ہمارے شہروں پر حملہ کیا تو ہم بھی ایسا کریں گے، اگر تم نے ہمارے دیہات کو نشانہ بنایا تو ہم آپ کی بستیوں پر بمباری کریں گے،انہوں نے رواں ماہ کے آغاز پر لبنانی سرحد کے ساتھ اسرائیلی جنگی مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے قابض حکومت کو ڈرانے دھمکانے سے خبردار کیا اور کہا کہ جنگی مشقیں اسرائیلیوں کے لئے ایک خطرناک کھیل ثابت ہوں گی اور اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو اسرائیلی ایسے واقعات دیکھے گا جو اس نے1948 کے بعد سے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے، لہذا وہ آگ سے کھیلنا بند کردے، ہم مزاحمتی دور میں ہیں، انہوں نے یمن جنگ کی امریکی حمایت کا خاتمہ یمنی عوام کی استقامت کا نتیجہ اور سعودی و اسرائیلی حکام کیلئے باعث تشویش قرار دیا، انہوں نے امریکا کی نئی حکومت کو بھی وارننگ دی ہے کہ وہ داعش کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش نہ کرے، انقلاب بحرین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرین کا انقلاب ایک ایسے وقت اپنے دسویں سال میں داخل ہوا ہے کہ اس ملک کے حکمرانوں نے اس ملک کو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے مرکز میں تبدیل کردیا ہے، حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران علاقے کی بڑی طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے، اسلامی انقلاب کی کامیابی کو 42 سال ہوچکے ہیں اور اس دوران ایران تمام شعبوں میں اپنی استقامت و پائیداری کی بدولت علاقے کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے کہ جس کی مرضی کے بغیر ایک تنکا بھی نہیں توڑا جاسکتا، انہوں نے کہا ہمیں بھی علاقے اور لبنان میں اپنے استقامتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے شہید عماد مغنیہ کے افکار و نظریات کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular