Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان انتخابات میں 330 امیدوار حصہ لیں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات میں 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ گزر جانے اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد 23 جنرل نشستوں کیلئے تین سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ گلگت حلقہ تین میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ کی اچانک رحلت کے بعد شیڈول کو تبدیل کیا گیا تھا جہاں 22 نومبر کو انتخابات ہوں گے، اس حلقے میں فائنل امیدواروں کی حتمی لسٹ ابھی جاری نہیں ہوئی کیونکہ نئے شیڈول کے مطابق اب بھی نئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گلگت حلقہ ایک سے 25، حلقہ دو سے 26 امیدوار میدان میں ہیں۔ نگر حلقہ ایک سے 17، حلقہ دو سے 26 امیدوار، ہنزہ میں 15 امیدوار جبکہ اسکردو حلقہ ایک میں 6، حلقہ دو میں 9، حلقہ تین میں 4 اور حلقہ چار میں 11 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ کھرمنگ سے 10 شگر میں 4 جبکہ استور حلقہ ایک میں 12، حلقہ دو میں 22، دیامر حلقہ ایک میں 17، حلقہ دو میں 13، حلقہ تین میں 14 اور حلقہ چار میں 9 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ غذر حلقہ ایک میں 13، حلقہ دو میں 26 اور حلقہ تین میں 20 امیدار موجود ہیں۔ گانچھے حلقہ ایک میں 10، حلقہ دو میں 15 اور حلقہ تین میں 5 امیدوار انتخابی دنگل میں موجود ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular