
گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں، وفاداریاں تبدیل کرنے والے کئی الیکٹیبلز کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ دو سابق وزرائے اعلیٰ بھی شکست سے دو چار ہوگئے۔ عام انتخابات پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔ اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے، پی پی تیسرے نمبر پر موجود ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے 10 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ 7 آزاد امیدواروں نے بھی میدان مار لیا۔ پیپلزپارٹی کو 3 سیٹیں مل سکیں۔ نون لیگ دو، ایم ڈبلیو ایم کو ایک سیٹ مل سکی ہے۔


































