Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

(گلگت بلتستان الیکشن)مجلس وحدت اور تحریک انصاف کا انتخابی اتحاد


 دونوں جماعتیں مل کر الیکشن اور حکومت سازی میں بھی شریک ہوں گی،اسلامی تحریک کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے،وفاقی وزرا
کم نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بہت دباو تھا ،ناصر شیرازی،مشترکہ امیداروں کے ناموں کا اعلان ،ایم ڈبلیوایم کو دو نشستیں مل گئیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں الیکشن کیلئے انتخابی اتحاد قائم کرلیا ، دونوں جماعتیں مل کر آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی اور حکومت سازی میں بھی شریک ہوں گی ،اسلامی تحریک کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے تاہم مقامی قیادت نے اتحاد میں شمولیت کی مخالفت کردی ہے، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں انتخابی اتحاد کا اعلان کیا، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت ، روزگار اور آئینی حقوق کی فراہمی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک پاکستان کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں امید ہے کہ وہ بھی جلد اس اتحاد کاحصہ ہوں گے، ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ جغرافیائی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ون پوائٹ ایجنڈے یعنیٰ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ، ہم پر شدید دباو تھاکہ ہم نے اپنی حیثیت سے بہت کم سیٹیوں پر ایڈجسٹمنٹ کی ہے تاہم ہمارا یہ فیصلہ بھی گلگت بلتستان کے عوام کی خاطر ہے ،اس موقع پر 24حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد مشترکہ امیداروں کے ناموں کا اعلان کیاگیا،ایم ڈبلیوایم کو دو نشستیں دی گئی ہیں جن میں ا سکردو حلقہ دو سے میثم کاظم جبکہ نگر حلقہ دو سے حاجی رضوان ایم ڈبلیو ایم امیدوار ہوں گے ، گلگت حلقہ ون کو التوا میں رکھا گیا ہے، حلقہ دو میں فتح اللہ خان، تین میں سید جعفر شاہ امیدوار ہوں گے، نگر حلقہ ون کو التوا میں رکھا گیا ہے جبکہ حلقہ دو میں حاجی رضوان امیدوار ہوں گے، ہنزہ ایک سے کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، ادھر سکردو حلقہ ون راجہ ذکریا خان، حلقہ دو میں کاظم میثم، حلقہ تین میں فدا محمد ناشاد( موجودہ سپیکر اسمبلی) حلقہ چار سے وزیر حسن امیدوار ہوں گے، کھرمنگ سے سید امجد زیدی، شگر سے راجہ اعظم خان امیدوار نامزد ہوگئے ہیں۔ استور حلقہ ون سے خالد خورشید، حلقہ دو سے شمس لون جبکہ دیامر حلقہ ایک سے نوشاد عالم، حلقہ دو سے عتیق اللہ، حلقہ تین سے حیدر خان، حلقہ چار سے حاجی گلبر خان شامل ہیں، غذر حلقہ ایک سے ظفر محمد شادم خیل، حلقہ دو سے نذیر ایڈووکیٹ اور حلقہ تین سے راجہ جہانزیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ گانچھے حلقہ ون سے ابراہیم ثنائی، حلقہ دو سے آمنہ انصاری اور حلقہ تین سے سید شمس الدین تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular