Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

گرفتار شیعہ افراد کو فوری رہا اور چھاپے مارنے کا سلسلہ بند کیا جائے، علامہ باقر زیدی

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کراچی کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران پولیس کی جانب سے مسلسل چھاپے مارنے، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار اور بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اختیار کا ناجائز استعمال کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو لگام دیں۔ علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مادر وطن کو کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیں، ہمارے اجداد نے ان گنت قربانیاں دے کر اسے حاصل کیا تھا، پاکستان کے نظریاتی دشمنوں کو اس پر قابض نہیں ہونے دیا جا سکتا، کالعدم جماعتوں کی خوشنودی کے لئے محب وطن قوم کا گھیراؤ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی بہت بڑی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں تک ہمارے امام بارگاہوں، مساجد اور عزاداری کے اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، ہمیں اپنے نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جبری گمشدگیوں کی اذیت بھی سہنا پڑی لیکن ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، اب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزاداری کو جرم قرار دیتے ہوئے ہمارے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے، ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، لیکن قانون کی آڑ میں ملت تشیع کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر انتظامیہ نے اپنی ظالمانہ روش نہ بدلی تو ملت جعفریہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ گرفتار شیعہ افراد کو فوری رہا کیا جائے اور چھاپے مارنے کا سلسلہ بند کرنے کا حکم دے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular