Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کینیڈا : مسلم خاندان کو شہید کرنیوالے صیہونی نوجوان پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد

اونٹاریو : کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں مسلمان خاندان پر گاڑی چڑھا کر4افراد کو شہید کرنے والے صیہونی دہشت گرد پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ نیتھینئیل ویلٹمین پر فرسٹ ڈگری اقدام قتل کے 4الزامات دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ کہ پراسیکیوشن نے کینیڈا کے کریمینل کوڈ کے تحت ہی فرد جرم کی نوعیت مزید سنگین کر دی ہے۔ پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ واقعہ مسلمانوں پر حملے کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ ویلٹمین کو دہشت گردانہ سرگرمی سے منسلک اقدام قتل کے ایک الزام کا بھی سامنا ہے۔ فرد جرم کو ایک ایسے موقع پر سنگین بنایا گیا ہے جب حملے کا مبینہ ملزم ویلٹمین پیر کی صبح وڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوا۔
46 سالہ سلمان افضل، ان کی 44 سالہ بیوی مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنی اور 74 سالہ طلعت افضل کو 6 جون کو اس وقت گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کر دیا گیا تھا جب وہ شام کو چہل قدمی کر رہے تھے۔سلمان افضل کا 9 سالہ بیٹا فائز اس حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی زندگی خطرے سے باہر ہو گئی ہے۔ مقتول خاندان کے احباب نے کہا ہے کہ الزامات کو اپ گریڈ کر کے اس کو اقدام دہشت گردی کے تحت لانا ایک صحیح فیصلہ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular