Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کورونا کیخلاف اگر امریکا پاکستان کی طرح اقدامات کرتا تو 10 ٹریلین ڈالرزکی بچت ہوسکتی تھی، سابق سربراہ امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل

امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل کےسابق سربراہ نے پاکستان کی کورونا کےخلاف حکمت عملی کی شاندار انداز میں تعریف کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان کی طرح اقدامات کرتا تو 10 ٹریلین ڈالرزکی بچت ہوسکتی تھی۔
یاد رہے کہ عالمی بینک کے سابقہ سربراہان نے پاکستان کےکورونا اقدامات کوزبردست قرار دیا جبکہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)، ورلڈ اکنامک فورم بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کرچکے ہیں۔
ورلڈاکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’کورونا کے خلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے‘۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرح نمو کے حوالے سے انڈیکس شیئر کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کی تھی۔ راہول گاندھی نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کورونا بحران کے دوران حکومت پاکستان نے بھارت سے بہت زیادہ بہتر اقدامات کیے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی اور سماجی رہنما بل گیٹس نے بھی عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی اور مائیکرو لاک ڈاؤن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے اسے اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular