Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ترکش ایئرلائن پر جرمانہ عائد

کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایوی ایشن قوانین کے مطابق ترکش ایئرلائن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، اس حوالے سے سی اے اے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترکش ایئرلائن نے مسافر محمد اشفاق کو افریکی ملک مالی سے بغیر کورونا ٹیسٹ کے استنبول تک سفر کرایا، مسافر کو کنیکٹنگ پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہور آنا تھا، مسافر اشفاق کو استنبول ایئرپورٹ پر ہی اتار دیا تھا، مسافر 5 دن سے استنبول ایئرپورٹ پر محصور رہا، مسافر کے پاس ترکی کا ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستانی سفارت خانے نے مذکورہ مسافر سے رابطہ کیا اور پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک خط میں غیر ملکی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
وزارت خارجہ کی ہدایت پر محمد اشفاق نامی مسافر کو بغیر پی سی آرٹیسٹ کے پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے، محمد اشفاق کو استنبول ایئرپورٹ، ترکی سے لاہور پاکستان لایا جائے گا، ایئرلائن مسافر کو ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرے گی، جس کے بعد مسافر کو قرنطینہ میں رکھ کر کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ محمد اشفاق کو پی سی آر کا ٹیسٹ نہ ہونے کے سبب فلائٹ میں سفر نہیں کرنے دیا گیا تھا، استنبول ائرپورٹ پر پی سی آر کی سہولت موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے بی کیٹگری والے ممالک کے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular