Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کرم میں زمینی تنازعات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر تعینات کیا جائے، ساجد طوری

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس کے پی کے، ڈی آئی جی پشاور، ڈی آئی جی مردان، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری ہوم خیبر پختونخوا، کمشنر پشاور، کمشنر کوہاٹ، کمشنر بنوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کی تربیت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تربیت کے عمل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔ ساجد طوری نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو موقع دیا جائے اور انہیں پولیس میں بھرتی کیا جائے تاکہ وہ مرج ڈسٹرکس میں سب انسپکٹر، انسپکٹرز، اور ڈی ایس پیز کے عہدوں پر تعینات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قبائلی اضلاع میں پولیس فورس مضبوط سے مضبوط تر ہو، جہاں پر انہیں مسائل ہوں وہ حل کئے جائیں، انہوں نے قبائلی اضلاع میں تعلیم یافتہ پولیس آفیسرز کی تعیناتی پر زور دیا اور ضلع کرم سمیت قبائلی اضلاع میں تعینات محرر کی پوسٹیں ختم کر کے تعلیم یافتہ ایس ایچ اوز کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ پولیس کا نظام مضبوط ہو ۔ انہوں نے کہا کہ زمینی تنازعات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ ضلع کرم میں زمینی تنازعات کے مسئلے حل ہوں، اس کے علاوہ شہداء پیکج دیا جائے اور ہر ڈسٹرکٹ میں پولیس پبلک اسکول کھولا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular