امریکا نے ایران کو برباد کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، ایرانی قونصل جنرل
کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں ناصران فانڈیشن نے نجی ہوٹل میں ایرانی انقلاب کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماﺅں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل اسلامی جمہوری ایران احمد محمدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور پاکستان برادرانہ ممالک ہیں، امریکا نے ایران کو برباد کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی مگر آج ایران اپنا 42 واں قومی دن منا رہا ہے، ایران ترقی کی طرف گامزن ہے، ناصران فانڈیشن کے سرپرست مصطفی کرمانی نے سپاسنامہ اور ایرانی قونصل جنرل کو گلدستہ پیش کیا، تقریب کے دوران ایران کی مختلف شعبوں میں کامیابی سے متعلق مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کراچی : نجی ہوٹل میں ایرانی انقلاب کی 42 ویں…
کراچی : نجی ہوٹل میں ایرانی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کا جشن
-
Ilyas - فروری 18, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































