Sat Oct 10, 2026

گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور

روزانہ کی خبریں

ڈینیل پرل قتل کے ملزمان بری،امریکا کا پاکستانی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

دہشت گردی کے اس ہولناک فعل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک لانا چاہیے،ڈینیل پرل قتل کیس میں اپیل کا فیصلہ مثبت اقدام ہے، امریکا
ڈینیل پرل کیس فیصلے پرامریکا کا ردعمل فطری ہے،اس قتل پر پاکستان پر انگلیاں بھی اٹھائی گئیں ہدف تنقید بنایا گیا، ملزمان کا فیصلہ اب اپیل میں ہوگا، شاہ محمودقریشی
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے صحافی ڈینیل پرل کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کی کو بری کرنے اور مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی سزا کم کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،امریکا کی جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس ہولناک فعل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک لانا چاہیے، انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے فیصلے کیخلاف اپیل اور ملزمان کو زیر حراست رکھنے کے فیصلے کو سراہا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈینیل پرل کیس کے فیصلے پرامریکا کا ردعمل فطری ہے، وہ ایک نمایاں صحافی تھے انہیں پہلے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا یہ خبر پوری دنیا میں پھیلی اور پاکستان پر انگلیاں بھی اٹھائی گئیں ہمیں ہدف تنقید بنایا گیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں پوری قوم نے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک طویل لڑائی لڑی اور اسے شکست دی، اس فیصلے سے تشویش پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پبلک سیفی ایکٹ کے تحت 90 روز کیلئے ملزمان کی نظر بندی کا فیصلہ کیا اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اپیل کا فورم موجود ہے اب یہ متعلقہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہیں یا کالعدم قرار دیتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular