
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا، کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے دو دہشتگرد مارے گئے، جن کی شناخت حاجی اکبر ولد ہدایت اللہ سکنہ مڈی تحصیل کلاچی اور عجب خان عرف عثمان ولد ابراہیم سکنہ مڈی تحصیل کلاچی کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سمیت ڈیرہ پولیس پر کئی حملوں میں مطلوب تھے،دہشت گردوں کے قبضے سے 4دستی بم، ایک آئی ای ڈی، دو ایس ایم جی رائفل اور 170 کارتوس برآمد ہوئے، ادھر تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ میں چار اہلکار زخمی ہوگئے، گاڑی کو گرہ کلداد میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔


































