
کابل : چین کے ساتھ ملے افغان سرحدی علاقے واخان پر بھی طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے، کہ یہ علاقہ بغیر کسی جنگ اور جھڑپ کے طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے اور وہاں تعینات سیکیورٹی دستوں نے تاجکستان کی جانب پسپائی اختیار کر لی ہے، واخجیر گزرگاہ نامی یہ سنگلاخ وادی کوہ ہندوکش یا دالان واخان نامی پہاڑی سلسلے پر 4923میٹر کی اونچائی پر واقع ہے جس پرطالبان کا قبضہ ہو گیا ہے، طالبان کی اس پیشقدمی کے بعد چین کو بدخشان میں رہائش پذیر ایغوری گروہوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے تشویش لاحق ہو گئی ہے۔


































