Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پنجاب میں بھی عزاداروں کیخلاف مقدمات واپس، احتجاج موخر

علامہ احمد اقبال رضوی کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات، عزاداری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال
محرم اور چہلم پردرج مقدمات واپس لینے کا اعلان، احتجاج موخر، مطالبات پورے نہ ہوئے تو 4 جون کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے، علامہ عبدالخالق اسدی
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے محرم میں عزاداروں پر درج مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے احتجاجی تحریک کو موخر کردیا، ایم ڈبیلو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات کی جس میں پنجاب میں عزاداری کو درپیش مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، راجہ بشارت نے ملت جعفریہ کولاحق تمام تحفظات کودور کرنے کی یقین دہانی کرائی اوروفد کے مطالبے پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نام پر محرم اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر درج ایف آئی آرز واپس لینے کا اعلان کیا،وزیر قانون نے یقین دہانی کرائی کہ عزاداروں کا نام بھی فورتھ شیڈول سے نکال دیا جائے گا، ملاقات کے بعد سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے چنیوٹ اور لاہور میں دھرنے کی کال کو موخر کر دیا اور اعلان کیا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو 4 جون کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular