Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاکستان کا ایران، افغانستان سرحد پر 18 مارکیٹوں کے قیام کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر 18 مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں انہوں نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 3 مارکیٹس کے منصوبے کی منظوری بھی دی۔
ان 3 مارکیٹس میں سے 2 بلوچستان جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں قائم کی جائے گی اور یہ مارکیٹس آئندہ سال فروری سے اپنا کام شروع کردیں گی۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمگلنگ کو چیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بنیادی اشیائے خوردو نوش اور کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک آرڈیننس نافذ کیا تھا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک کے ایئرپورٹس اور سرحدوں پر اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔
دوسری جانب قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ تعمیرات اور ڈیولپمنٹ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کراچی ماسٹر پلان کو جتنی جلد ممکن ہو مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ شہر کو بنیادی شہری مسائل مثلاً خستہ حال نکاسی آب، سیوریج سسٹم، پانی کی قلت اور ٹرانسپورٹ کی ناقص سہولیات سے محفوظ بنایا جائے۔
اربن فاریسٹری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے صوبوں کو بڑے شہروں میں سر سبز علاقوں کو بچانے اور ان میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز پر زور دیا کہ معاشرے سے پٹواری نظام اور بدعنوانی کے خاتمے لیے اراضی ریکارڈ میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا جائے۔
جس پر چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس کو تعمیرات اور ہاوسنگ کی منظوری کے لیے ایک آن لائن پورٹل کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ نے وزریراعظم کو بتایا کہ ان کے صوبوں میں بھی آن لائن پورٹل متعارف کروائے جاچکے ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں 17شہروں کے ماسٹر پلانز کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ 3 شہروں کے ماسٹر پلان مرتب کر لیے گئے ہیں اور 6 شہروں کے پلانز کو دسمبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔
چیف سیکریٹری خبیر پختونخواہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پشاور اور مردان کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے لیے ماسٹر پلان کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular