Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب

پاکستان آئندہ تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا۔ پاکستان کو ایک اور اہم سفارتی کامیابی مل گئی، پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا، پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان انتخابات میں 191 میں سے 169 ووٹس لینے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے ایشیا پیسیفک ریجنل میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ 4 نشستوں کے لیے 5 ممالک کا مقابلہ تھا، چین، پاکستان، نیپال، ازبکستان، سعودی عرب کے لیے ووٹنگ کی گئی تھی، پاکستان 2018 سے 2020 تک انسانی حقوق کونسل ممبر رہا ہے، پاکستان نے 2020 سے 2023 کے لیے انتخابات میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی اہم کونسل ہے، پاکستان ، چین ، نیپال ، ازبکستان یہ نشستیں حاصل کرسکے ہیں جبکہ سعودی عرب نشست حاصل نہیں کرسکا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کثیر تعداد میں ووٹ دیئے گئے ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انسانی حقوق کے تحفظ کی آواز بلند کی ہے، انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کا انتہائی اہم فورم ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یواین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا، کونسل نے بھارتی مظالم کو رپورٹس کی شکل میں مرتب کیا، کونسل نے بھارت کے غیرقانونی اقدام کا پردہ چاک کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular