ایٹمی مراکزسے نگراں کیمرے بھی ہٹا دیئے جائیں گے،پارلیمنٹ
تہران(نیوز ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ پابندیاں ختم نہ ہونے کی صورت میں ایٹمی مراکز پر آئی اے ای اے کی نگرانی ختم کر دی جائے گی اور معائنہ کاروں کو ایران سے جانا ہوگا قومی سلامتی اور خارجہ تعلقات کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ مجتبی ذو النوری نے اپنے ایک بیان میں وا ضح کیا ہے کہ 21 فروری تک پابندیوں کے ختم نہ ہونے کی صورت میں ایٹمی مراکز تک آئی اے ای اے کی دسترسی کے تمام راستے بند کر دیئے جائیں گے، اگر اس کے بعد بھی پابندیاں جاری رہیں تو آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون کو این پی ٹی معاہدے کی حد تک محدود کر دیا جائے گا اور ایٹمی مراکز میں نصب آئی اے ای اے کے ویجلنس کیمرے بھی ہٹا دیئے جائیں گے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- پابندیاں ختم نہ ہوئیں تومعائنہ کاروں کو جانا ہوگا،ایران
پابندیاں ختم نہ ہوئیں تومعائنہ کاروں کو جانا ہوگا،ایران
-
Ilyas - جنوری 28, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































