امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیاں بدلنے کا سلسلہ وسیع کردیا، مختلف اقدامات کے بعد فلسطین پالیسی بھی الٹ دی
بائیڈن انتظامیہ کا فلسطین کےساتھ تعلقات اور پناہ گزینوں کی امداد بحال کرنےکا اعلان،دو ریاستی حل کی حمایت کرینگے،امن تھوپا نہیں جاسکتا، امریکی سفیر
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیاں بدلنے کا سلسلہ شروع کردیا، مختلف اقدامات کے بعد فلسطین پالیسی بھی الٹ دی اور فلسطین کےساتھ تعلقات اور پناہ گزینوں کی امداد بحال کرنےکا اعلان کردیا، اقوام متحدہ میں قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ملز نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطی تنازع کے حل کیلئے دوریاستی حل کی حمایت کرےگا، نئی انتظامیہ کے تحت امریکا کی پالیسی یہ ہوگی کہ باہمی اتفاق رائے سے دو ریاستوں کے حل کی حمایت کی جائے جس میں اسرائیل ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کے ساتھ امن و سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کرے، امریکی سفیر نے کہا کہ امن کسی ریاست پرتھوپانہیں جاسکتا، مسئلہ کے مستقل حل کیلئے اسرائیلوں اورفلسطینوں کی شمولیت ضروری ہے،مختلف نوعیت کے پروگرام فلسطینی عوام کو انسانی امداد میں مددگار ثابت ہوں گے اور سابقہ امریکی انتظامیہ کی وجہ سے ختم ہونے والے سفارتی تعلقات کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ کی فلسطین پالیسی کا اختتام، پناہ گزینوں کی امداد…
ٹرمپ کی فلسطین پالیسی کا اختتام، پناہ گزینوں کی امداد بحال
-
Ilyas - جنوری 28, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































