سات، آٹھ برس قبل اسرائیل کیخلاف سوچنا بھی بہت مشکل تھا،امریکی صدر
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کواسرائیل مخالف قراردے دیا، ہفتے کومیڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیمو کریٹس پرخوب وارکئے،بولے ڈیموکریٹس اسرائیل مخالف ہیں، میں نے اس ملک میں ایک بہت بڑی تفریق دیکھی ہے، میں نے کانگریس میں ڈیموکریٹس کا بہت شدید اسرائیل مخالف رویہ دیکھا ہے، انھوں نے کہا کہ سات، آٹھ برس قبل ایسا سوچنا بھی بہت مشکل تھا مگر اب ڈیموکریٹس کسی اور ہی چکر میں ہیں، صدر ٹرمپ نے چند ڈیموکریٹ رہنماو ں کا نام لینے کے بعد کہا کہ وہ اسرائیل کے بارے میں جو باتیں کرتے ہیں وہ بہت ہی بری ہیں اور میں ان پر یقین بھی نہیں کر سکتا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو اسرائیل مخالف قرار دے دیا
ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو اسرائیل مخالف قرار دے دیا
-
Ilyas - اپریل 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































