اسرائیل اور امریکا کیخلاف نعرے،دونوں ممالک ک ے پرچم نذرآتش
کراچی(نیوز ڈیسک)شام، بحرین، ترکی،یمن، اردن اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں امریکی نام نہاد امن منصوبہ "صدی کی ڈیل” کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،ترکی اور اردن میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت، اسرائیل جعلی ریاست، امریکا مردہ باد، برطانیہ مردہ باد، صدی کی ڈیل نامنظور، کے نعرے درج تھے مقررین نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ پوری دنیا میں تباہی پھیلانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے، نام نہاد امن فارمولا صدی کی ڈیل فلسطین کے خاتمہ کیلئے ہے،دوسری جانب فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 22 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ سینچری ڈیل کیخلاف کئی ممالک میں مظاہرے
ٹرمپ سینچری ڈیل کیخلاف کئی ممالک میں مظاہرے
-
Ilyas - فروری 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 25
- 0 minute read


































