Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہ اٹھا کروبا کو پھیلنے دیا(نوم چومسکی)

اکتوبر 2019میں ہی یہ بات عام تھی کہ وبا پھیل سکتی ہے،لیکن کچھ نہیں کیا گیا،معلومات نظراندازکی گئیں، سیاسی نظام کی غدار ی سے بحران مزید خراب ہو ا
ویکسین آسکتی تھی لیکن نیو لبرل طاعون نے اسے روک د یا،وبا پر کنٹرول کے بعد دنیا کو ایٹمی جنگ اور عالمی حدت کے سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا
نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکا کے معروف مفکر نوم چومسکی نے امریکی صدر ٹرمپ کو سماج سے نفرت کرنے والا مسخرہ قرار دے دیا، نوم چومسکی نے کورونا وائرس پھیلنے اور بروقت اقدامات نہ کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھو ں لیااور کہا کہ دنیا میں اتنی معلومات دستیاب تھیں کہ کورونا کو روکا جا سکتا تھا،اکتوبر 2019میں ہی امریکا میں یہ بات عام تھی کہ وبا پھیل سکتی ہے،لیکن کچھ نہیں کیا گیا، ان سیاسی نظاموں کی غداری سے بحران مزید خراب ہو ا جن کے پاس معلومات تھیں انہوں نے توجہ نہیں دی، چین نے31 دسمبر کو عالمی ادارہ صحت کو وائرس سے آگاہ کیا،چومسکی نے کہا کہ ٹرمپ نے ایک دن دعویٰ کیا کہ کوئی بحران نہیں اور اگلے دن خوفناک بحران آگیا، پولیو کی طرح کورونا کی بھی ویکسین آسکتی تھی لیکن نیو لبرل طاعون نے اسے روک د یا، دوا ساز کمپنیو ں کیلئے باڈی کریم بنانا ویکسین تلاش کرنے سے زیادہ فائدہ مند ہے،انہوں نے کہا کہ جب وبا پر قابو پالیا جائے گا تو پھر دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرات اور عالمی حدت کے سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا،ایران کیخلاف پابندیوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب امریکا تباہ کن پابندیاں لگاتا ہے تو دوسروں کو آقا کی پیروی کرنا پڑتی ہے،ورنہ انہیں مالی نظام سے لات مار کر نکال دیا جاتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular