انقلاب اسلامی کیلئے مظالم اور قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ ٰ سید علی حسینی خامنہ ای 82 سال کے ہوگئے ، ان کی ولادت 19 اپریل 1939 کو مشہد کے نزدیک ایک چھوٹے سے دیہات میں ہوئی ، ان کے والد بزرگوار آیت اللہ سید جواد خامنہ ای بھی ایک بلند پایہ عالم دین تھے ان کی والدہ ماجدہ بھی کا تعلق بھی ایک انتہائی دیندار گھرانے سے تھا ، اقائے خامنہ ای نوجوانی سے ہی انقلابی تحریک سے گہرا تعلق رکھتے تھے ،شہید سید مجتبی نواب صفوی سے متاثر ہوکر وہ امام خمینیؒ کی انقلابی تحریک کا حصہ بننے ، انقلاب اسلامی رونما ہونے سے پہلے وہ مختلف علاقوں میں امام خمینی کے نمائدے کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور اس دوران ایران کی شاہی حکومت کے مظالم اور قید وبند کی صعوبتیں بھی پرداشت کیں ،انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد دو مرتبہ صدر مملکت منتخب ہوئے اورامام خمینی ?کی رحلت کے بعد سے تاحال ولی امر مسلمین کے منصب پر فائض ہیں اور انتہائی جرات، شجاعت، جوان مردی ، بصیرت اور حکمت کے ساتھ انقلاب اسلامی کو روز بروز طاقت وربنانے میں مصروف ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای 82 سال کے…
ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای 82 سال کے ہوگئے
-
Ilyas - اپریل 22, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































