Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کے یکساں قومی نصاب پر تحفظات، قرآن و سنت، آئین اور قومی وحدت کی روح کے منافی قرار

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے یکساں قومی نصاب کے نام پر تیار کردہ نصاب پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اُسے قرآن و سنت، آئین پاکستان اور قومی وحدت کی روح کے منافی قراردے دیا اور مطالبہ کیا کہ تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت اور اختلاف پیدا کرنے والے امور کو شامل نہ کیا جائے، درود میں تبدیلی پر اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ نئے متعارف کروائے گئے درود میں شامل عبارت کی تائید قرآن و سنت سے نہیں ہوتی، اسے درست کیا جائے، جامعۃ المنتظر میں رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں وقف املاک ایکٹ کو شریعت کے منافی قرار دیا گیا، میڈیا بریفنگ میں علامہ محمد افضل حیدری نے بتایا کہ نصاب سے اہل بیت اطہارؑ اور امہات المومنین کا تذکرہ ختم کر دیا گیا ہے یا اجمالی طور پر ذکر کیا گیا ہے، جنگ خندق، خیبر اور دیگر غزوات میں حضرت علی علیہ السلام کے کردار کا ذکر ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے اسلام کی پہلی دعوت و تبلیغ میں حضرت ابو طالب علیہ السلام کا ذکر ختم کر دیا گیا ہے، جو اس کے میزبان تھے، اسی طرح حضرت امام حسنؑ اور امام حسین علیہ السلام کا نصاب میں ذکر ہی نہیں کیا گیا، جو کہ ناقابل برداشت ہے، علامہ محمد افضل حیدری نے توقع کا اظہار کیا کہ حکومت نصاب پر تحفظات کو دور کرکے نظرثانی کرے گی اور اس یکساں نصاب کو قابل قبول بنائے گی، تاکہ یکساں نصاب تعلیم تعصبات سے پاک ہو، اجلاس میں بتایا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت کے ساتھ رجسٹریشن فارم پر اتفاق رائے ہوچکا تھا اور روڈ میپ کی تیاری کیلئے ایک کمیٹی بھی بن چکی تھی مگر غیر مرئی قوت نے اس پر عملدرآمد رکوا دیا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس کا فی الفور اجلاس بلوا کر مسئلے کو حل کیا جائے، اجلاس میں واضح کیا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے امور میں وفاق المدارس الشیعہ، اتحاد تنظیمات مدارس کے فیصلوں کی پابندی کرے گا، حکومت تعطل ختم کرتے ہوئے مدارس کی حقیقی نمائندہ تنظیموں کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کرے، اتحاد تنظیمات رجسٹریشن سمیت حکومت سے کئے تمام معاہدوں کی پاسداری کرے گی، اجلاس میں کہا گیا کہ مدارس کے بینک اکاؤنٹ بند کرنا افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے حکومت اور مدارس میں دوریاں پیدا ہوں گی، جس سے حکومت کی عوامی حمایت پر بھی اثر پڑے گا، اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام کو متعدد شیعہ اداروں، تنظیموں کی طرف سے متنازعہ نصاب کی خامیوں کی نشان دہی کے ساتھ بہتری کی تجاویز بھیج دی گئی ہیں۔ کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے،اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ افتخار حسین نقوی نے فقہ جعفریہ کے مطابق طلاق اور میراث کے مسائل پر قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular