
- بچوں کو نماز اور روزے کے لیے مجبور نہیں کر سکتے البتہ اگر وہ مناسب طریقے سے نہ مان رہے ہوں اور تھوڑی سی سختی کرنا موثر ثابت ہو سکتا ہو تو ہلکی پھلکی سختی کر سکتے ہیں۔ روایات میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ والدین اپنے 7سالہ بچوں کو نماز اور 9سالہ بچیوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیں۔ اسی طرح 8سالہ بچوں کو نماز ترک کرنے کی وجہ سے ڈانٹ ڈپٹ کریں۔


































