گذشتہ ہفتے سے اموات تین کے بجائے دو ہندسوں میں رپورٹ ہورہی ہیں
تہران (نیوزڈیسک) ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاو اور اموات میں کمی آنے کے بعد حکومت نے دارالحکومت تہران میں بعض کاروباروں کو دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے،کم خطرات کے حامل کاروبار،دکانوں، فیکٹریوں اور ورکشاپ نے ہفتے سے سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں، باقی حصوں میں یہ کاروبار گذشتہ ہفتے جزوی طور پر بحال کردیے گئے تھے،ایران میں کورونا وائرس سے اموات میں کمی آرہی ہے گذشتہ ہفتے سے اموات تین کے بجائے دو ہندسوں میں رپورٹ ہورہی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد میں بھی نمایان کمی?ارہی ہے،ایران میں اموات 5ہزار سے زائد اور متاثرین کی تعداد 83ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- وائرس کا زور ٹوٹنے پر تہران میں کاوبار جزوی بحال
وائرس کا زور ٹوٹنے پر تہران میں کاوبار جزوی بحال
-
Ilyas - اپریل 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































