یہ اقدام دین اسلام کی توہین اور بے احترامی ہے،فلسطینی تنظیمیں
رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی گروہوں نے بھی صیہونی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، عوامی محاذ نے آل سعود خاندان کی خیانت اور غداری قراردیا، تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی وزیراعظم کی میزبانی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کرنے کے لئے زمینہ ہموار کرنے پر خبردار کیا اور کہا کہ نتن یاہو کا ریاض دورہ، فلسطینی قوم، عالم اسلام اور مقدس مقامات پر جارحیت کے لئے مقدمہ ہے ، حماس کے سینئر رکن سام ابو زہری نے کہا کہ نتن یاہو کے دورہ ریاض کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں در حقیقت خطرناک ہیں اور یہ اقدام دین اسلام کی توہین اور بے احترامی ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- نیتن یاھو کا دورہ آل سعود خاندان کی خیانت اور…


































