
گلگت : گلگت بلتستان حلقہ 4 کے ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک نے محمد ایوب وزیری کو ٹکٹ جاری کر دیا، ایوب وزیری اسلامی تحریک پاکستان کے انتخابی نشان دو تلوار پر الیکشن لڑیں گے، نگر حلقہ چار میں ضمنی انتخابات 8 اگست کو ہونگے، اس حلقے سے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کامیاب ہوئے تھے اور دو حلقوں میں کامیابی کے بعد نگر حلقہ چار کی نشست چھوڑ دی تھی ،اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے جاوید حسین، تحریک انصاف کے آغا ذوالفقار بہشتی اور اسلامی تحریک کے ایوب وزیری کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہے۔


































