Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا کی اہمیت

تحریر: سید علی زوار سبزواری
امامیہ میڈیا سیل فیصل آباد ڈویڑن

اطلاعات یعنی کسی بھی قسم کی خبر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا۔ اس کی مختلف اقسام ہیں، جس میں سوشل میڈیا کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جس کے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کا سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والے شیعہ جوانوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: اگر میں رہبر نہ ہوتا تو میں سوشل میڈیا کی ایک ٹیم بناتا، اس ٹیم کی سربراہی اپنے ہاتھ میں لیتا، سوشل میڈیا کے ذریعے دین کی حقیقی روح کی ترجمانی کرتا اور لوگوں کے ذہن بنانے میں اس کو بھرپور طریقہ سے استعمال بھی کرتا، لیکن اب میں جس مقام پر ہوں، میرے پاس اس کام کیلئے وقت نہیں ہے، لہذا یہ کام اب آپ لوگ کریں۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں شعبہ اطلاعات کی اہمیت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ شعبہ اطلاعات ہی وہ واحد شعبہ ہے، جس کے ذریعے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویڑن اپنا چہرہ سوشل میڈیا کے توسط سے عام عوام تک با آسانی سے پہنچا سکتی ہیں۔ جس میں ہماری سب سے پہلی ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے دشمنوں کو بھرپور جواب دینا ہے۔ اس کے مثبت استعمال سے اپنے لوگوں تک حق اور سچ کی بات پہنچانا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ اءکا ایک اور جگہ سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والے جوانوں کے نام پیغام: *میری نظر میں اس وقت مساجد کی باجماعت نمازوں میں شریک نوجوان، جو فرض نماز ادا کرچکا ہوتا ہے اور اس کے بعد جب وہ ان عبادات کی طرف آتا ہے جو نفلی ہیں، میری نظر میں ان عبادات اور نفلی اذکار سے زیادہ بڑی عبادت یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں موبائل ہو، اس کی انگلیاں موبائل کے بٹنوں پر ہوں اور ان کے ذریعے نسل آدم کو منحرف کرنے والی قوتوں کا وہ مقابلہ کرے اور اپنے اردگرد موجود نوجوان نسل کو انحراف سے بچانے میں اپنا پورا پورا کردار ادا کرے، کیونکہ جو شخص مسجد میں بیٹھ کر اللہ اللہ کرتا ہے، وہ صرف اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ یہ (سوشل میڈیا) وہ جہادی میدان ہے، جس میں آپ اپنی نسل کو بچاتے ہیں، لیکن یہ ہوگا کب؟؟ یہ تب ہوگا جب آپکا شعور اور ادراک اس سطح کا ہو، جب آپ خود اس سطح کے نہیں ہونگے تو آپ یہ فرض بہتر طور پر انجام نہیں دے سکیں گے۔
اس طرح کی جنگ کو سافٹ وار اور جنگ نرم کا نام دیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جاتا ہے، بغیر کسی میدان میں اترے یا جنگ کے ہتھیار کے مقابلہ کرنے کو سافٹ وار کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویڑن میں شعبہ اطلاعات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی تنظیم کا روشن چہرہ لوگوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے اور اپنے مخاطبین کو حق اور باطل میں فرق کرنے کے قابل بنا دے۔

ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular