ابوجا میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین کا احتجاج، شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ،فورسز کا منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال
شیخ زکزاکی کیخلاف مقدمہ کی سماعت،صرف دو گواہوں کی پیشی ،، شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ کورونا میں مبتلا، میاں بیوی کو کادونا کی عدالت میں پیش نہیںکیا گیا
ابوجا (نیوز ڈیسک) نائیجیریا میں سیکیورٹی فورسز ایک بار پھر تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی طویل غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر ٹوٹ پڑی ، اہلکاروں کے تشدد سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ،دارلحکومت ابوجا میں مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی مظاہرین مکمل پرامن انداز میں احتجاج کررہے تھے اور انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا، لیکن فورسز نے اس کا کوئی احترام نہیں کیا اور طاقت کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا، اُدھر آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ زینت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں اس بات کا انکشاف عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران ہوا، شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو کادونا کی عدالت میں پیش نہیںکیا گیا،سماعت کے دوران فوج کی جانب سے دو گواہوں کو پیش کیا گیا،اس سے پہلے ان کا بیان خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا،جبکہ ریاستی داخلہ امور کے محکمہ کے سربراہ اور زاریا کے تین رہائشی افراد کو گواہی کیلئے نہیں پیش کیا گیا، پانچ برسوں سے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ، غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں اور انکی جسمانی حالت بڑی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- نائیجیریا میں فورسزشیخ زکزاکی کے حامیوں پر ٹوٹ پڑی،کئی افرادزخمی
نائیجیریا میں فورسزشیخ زکزاکی کے حامیوں پر ٹوٹ پڑی،کئی افرادزخمی
-
Ilyas - جنوری 28, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































