Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر، دفعہ 370 کے خاتمے کا ایک سال مکمل، وادی بھر میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے بھارتی حکومت کے فیصلوں کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے بدھ یعنی 5 اگست کی شام تک سخت کرفیو نافذ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کا یہ فیصلہ پولیس، فوج اور انٹلی جنس ایجنسیوں کی ایک کور گروپ میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ میں فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو، جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعداد کو وادی بھر میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔ پولیس اور قابض فورسز نے تمام اہم سڑکوں، شاہراﺅں ، گلی کوچوں اور رابطہ سڑکوں کو خاردار تار سے سیل کر کے لوگوں کو گھروں تک ہی محدود رکھا ہے۔ اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا کہ وادی کے کئی علاقوں میں آج صبح پولیس کی گاڑیوں کے ذریعے لوگوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دو روز تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ سرینگر ضلع میں کرفیو کے نفاذ کے لئے باضابطہ احکامات صادر کئے گئے تاہم وادی کے دیگر علاقوں میں مقامی ذرائع کے مطابق غیر اعلانیہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular