
اسلام آباد : پاکستان نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور مذہبی مقامات پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں، مسجد الاقصیٰ پر حملے کے خلاف دنیا کو سخت ایکشن لینا ہوگا، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔


































