صہیونی حکومت کے موقف کا مقصد، فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کو نظرانداز کرنا ہے
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے علاقے میں استحکام ضروری ہے ، عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں محمد علی الحکیم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سے پیدا ہونے والا خطرہ، دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے خطرے سے کم نہیں امریکی حمایت یافتہ غاصب صہیونی حکومت کے موقف کا مقصد، فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کو نظرانداز کرنا ہے، لبنانی وزیرخارجہ نے بھی کہا ہے کہ غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں کو خود میں شامل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بہت زیادہ خطرناک و المناک ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مسئلہ فلسطین سے پیدا شدہ خطرات کورونا سے کم نہیں،…
مسئلہ فلسطین سے پیدا شدہ خطرات کورونا سے کم نہیں، عراق
-
Ilyas - مئی 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































