Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مختلف ممالک کے سفراء اور دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ممالک کے سفرا اور دفاعی اتاشی‌ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔ جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔
غیرملکی سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا وفد ایل او سی کے جورا سیکٹر پہنچا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، 2014 سے جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں میں شدید اضافہ ہوا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے ذریعے سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، اشتعال انگیزیوں کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کی، کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر یرغمال بنا دیا گیا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ رواں سال اب تک بھارت 2333 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سول افراد شہید اور 185 زخمی ہوئے۔
سفارتکاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ سفیروں میں آذربائیجان،بوسنیا،یورپی یونین،پرتگال کےسفرا اوردفاعی اتاشی وفدمیں شامل ہیں۔ سعودی عرب،جنوبی افریقہ، ترکی اور فلسطین کے سفرا بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان اورعراقی سفیربھی دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular