7سال سے شیعہ عزادار تنگ و تاریک غیر آئینی زندانوں میں قید ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، بازیابی کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں، علامہ حیدر عباس عابدی
،محب وطن نوجوانوں کاجبری لاپتہ ہونا ملکی عوام میں ریاستی اداروں کیلئے نفرت پیدا کر رہا ہے، دھرنے میں تمام شیعہ تنظیمیں،ذاکرین،علمائے کرام شریک ہوں گے
کراچی (نیوز ڈیسک) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جمعہ دو اپریل کو کراچی میں دھرنے کا اعلان کردیا،یکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ حیدر عباس عابدی نے کہا کہ 7سال سے ہمارے شیعہ عزادار تنگ و تاریک غیر آئینی زندانوں میں غائب ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہر دروازہ کھٹ کھٹا چکے ہیں ،ریاستی ادارے،عدلیہ،حکمران جماعتوں کے پاس جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے گئے، وزیر اعظم،آرمی چیف،چیف جسٹس سے ملاقاتیں کیں مگر ان کی بازیابی کیلئے صرف تسلی کے سوا کوئی خاطر خواہ کوششیں نہیں کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے بار بار آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی جارہی ہے محب وطن عوام کوجبری گمشدہ کرنا آئین کے آرٹیکل دس کیخلاف ورزی ہے، محض شک کی بنیاد پر شیعہ عزاداروں کو لاپتہ کر دیا جاتا ہے،محب وطن نوجوانوں کاجبری لاپتہ ہونا ملکی عوام میں ریاستی اداروں کیلئے نفرت پیدا کر رہا ہے ،علامہ حیدر عباس عابدی نے کہاکہ لاپتہ افراد اگر مجرم ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اگر مطالبہ نہیں مانا گیا تو دو اپریل کو کراچی میں بھر پور دھرنا ہوگا جس میں تمام شیعہ تنظیمیں،ذاکرین،علمائے کرام، اکابرین سمیت عمائدین اس احتجاج میں بھر پور شریک ہونگے
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی میں جمعہ کو دھرنے…
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی میں جمعہ کو دھرنے کا اعلان
-
Ilyas - اپریل 1, 2021
- قومی خبریں
- 10
- 0 minute read


































