
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹر میں مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ لندن اور مانچسٹر میں ہونے والے مظاہروں میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ یورپین یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔


































