Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

فتنہ گری، نفرتیں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کا راستہ روکیں گے،چہلم امام حسین ؑ پر شیعہ سنی وحدت کاعملی اظہار ہو گا،علماءوذاکرین کانفرنس

 کسی کو مبنر حسینی ؑکا تقدس پامال نہیں کرنے د یں گے، فتنہ گری، نفرتیں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کا راستہ روکیں گے،دشمن کو اتحاد سے ناکام بنائیں گے
اہلسنت اور اہل تشیع کے اند ر خلفشار اور دونوں کو آپس میں لڑانے کی بھی ساز ش ہورہی ہے، اس سال اربعین کا دن شیعہ سنی وحدت کاعظیم دن ہو گا،مشترکہ اعلامیہ
لاہور (نیوز ڈیسک) مبنر حسینی ؑکا تقدس پامال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، فتنہ گری، نفرتیں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کا راستہ روکیں گے،چہلم امام حسین علیہ السلام پر شیعہ سنی وحدت کاعملی اظہار ہو گا ، مرکزیت اور مرجعیت کا احترام برقرار رکھا جائے گا،اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت ملک کے ممتاز ذاکرین،علما اور خطبا کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کے بعد نیوزکانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف اہل تشیع کو تقسیم در تقسیم دوسری طرف اہل سنت میں اندرونی خلفشار پیدا کرنا اور تیسری طرف اہل تشیع اور اہل سنت کو آپس میں لڑانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں،دشمن اندرونی خلفشار پیدا کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن کی اس سازش کو اپنے اتحاد اور اتفاق کے ذریعہ ناکام بنا دیں گے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ذاکرین عظام و خطبا فقہ جعفریہ کے مسلمہ عقائد کے مطابق توحید ، عدل ، نبوت، امامت اور قیامت نیز مولامتقیان امام علی ؑاور آ ئمہ علیہم السلام کی ولایت تکوینی کے قائل ہیں اور ان کو واسطہ فیض مانتے ہوئے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کی جدو جہد جاری رکھیںگئے، ممبر حسینی ؑسے مسلمہ مقدسات اہل سنت کی توہین کو اپنے علما و مراجع کے فتویٰ کے مطابق حرام اور ناجائز سمجھتے ہیںاوراسی طرح احترام سادات ، مرکزیت ، رہبریت ، مرجعیت اور عزاداری ِسید الشہداؑ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام کا دن شیعہ سنی وحدت کاعظیم دن ہو گاجس سے دشمن کے سب حربے ناکام ہونگے،اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ محرم الحرام میں عزاداروں، خطبا اور واعظین کے خلاف ایف آر ختم کی جائیں ، اہل تشیع کے خلاف وطن دشمن اور اسلام دشمن مظاہروں کو روکا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular