مسائل کی رپورٹنگ متاثر کرنے کیلئے جان بوجھ کر حملہ کیاگیا،تجزیہ کار
غزہ(نیوز ڈیسک) صحافتی حلقوں نے غزہ میں واقع میڈیا سینٹر پر حملے کو غاصب اسرائیل کا جنگی جرم قرار دیا ہے،دنیا بھر کے صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے غزہ میں میڈیا دفاتر کی تباہی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے صدر اور سی ای او گیری پروٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ناقابل یقین حد تک دہلا دینے والی خبر ہے، جو کچھ ہوا ہے اس کی وجہ سے دنیا کو غزہ میں ہونے والے واقعات کا کم علم ہوگا ،الجزیرہ کی پروڈیوسر لینہ الصافین نے ٹویٹر پر کہا کہ اسرائیل نے ‘ایک دھمکی’ دی تھی کہ وہ ‘الجزیرہ کے دفاتر اور غزہ سٹی میں قائم عالمی میڈیا کے دیگر چینلوں کے دفاتر پر مشتمل عمارت پر ایک گھنٹے میں بمباری کرے گا کمیٹی ٹو پروٹیک جرنلسٹ کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر جوئیل سیمن نے کہا کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں انسانوں کو بے دردیسے قتل کی رپورٹنگ متاثر کرنے کے لیے جان بوجھ کر کیا،برطانوی اخبارگارجین کے کالم نگار اوون جونز نے اسرائیل کی جانب سے میڈیا کے اداروں کے دفاتر پر مشتمل عمارت تباہ کرنے کی مذمت کئے جانے پر زور دیا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ میں میڈیا سینٹر پر حملہ اسرائیل کا جنگی جرم
غزہ میں میڈیا سینٹر پر حملہ اسرائیل کا جنگی جرم
-
Ilyas - مئی 20, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 19
- 0 minute read


































