پوپ فرانسس بزرگ مرجع کا گھر اوررہن سہن دیکھ کر بہت متاثر، ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں تبادلہ خیال، پوپ کی الحشد الشعبی کے جوانوں سے بھی ملاقات
آیت اللہ سیستانی کے طرز عمل، دلنشین رویے اور ان کے الفاظ نے مجھے بہت متاثر کیا، سیستانی نے میرا بڑا احترام کیا، وہ 10 سال سے کسی سیاسی شخصیت سے نہیں ملے، پاپائے روم
بغداد/نجف(نیوز ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس دور ہ عراق کے دوران مقدس شہر نجف اشرف میں بزرگ مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی کی قدم بوسی کیلئے پہنچے، پوپ فرانسس نے عراق کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات اور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں کوئی عراقی عہدیدار موجود نہیں تھا، پوپ فرانسس نجف کی چھوٹی چھوٹی گلیوں میں واقع بزرگ مرجع کے کرایہ کے گھر اوران کا سادہ رہن سہن دیکھ کر بہت متاثرہوئے، پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کے طرز عمل، دلنشین رویے اور ان کے الفاظ نے مجھے بہت متاثر کیا، انھوں نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے میرا بڑا احترام کیا اورمجھے بہت عزت دی، جو میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے، پوپ فرانسس نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کی اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا کہ وہ میرے استقبال کے لیے اٹھ کر آئے اور اسی طرح وہ الوداع کہنے کے لیے بھی اٹھ کر آئے، آیت اللہ سیستانی نے مجھے بتایا کہ وہ گزشتہ 10سال سے ان لوگوں سے ملاقات نہیں کر رہے ہیں جو سیاسی مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں بلکہ صرف ان لوگوں سے ملتے ہیں جو مذہبی مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں، پوپ فرانسس نے ان خیالات کا اظہار عراقی صدر برہم صالح کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کیا، انھوں نے یہ پیغام بغداد سے ویٹی کن کی واپسی پر طیارے سے بھیجا ہے، پوپ فرانسس نے لکھا کہ عراق ہمیشہ میرے ساتھ اور میرے دل میں رہے گا،دورہ عراق میں پوپ نے اعلی عراقی حکام کے ساتھ ساتھ الحشد الشعبی کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور الحشدالشعبی کے عیسائی کمانڈر کو اپنی تسبیح بطور تحفہ پیش کی، پوپ فرانسس نے بغداد کے مار یوسف نامی کلیسا میں منعقدہ عشائے ربانی میں شرکت کی ،تقریب میں عراقی صدربرہم صالح، وزیراعظم مصطفی الکاظمی اور اسپیکر پارلیمنٹ محمدالحلبوسی اور دیگر اعلی سول اور فوجی عہدیداروں نے بھی شرکت کی، پوپ نے صوبہ ذیقار کے تاریخی شہر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جائے پیدائش پر بین المذاہب اجلاس میں بھی شرکت کی، پوپ فرانسس نے تاریخی خطے میسوپوٹیمیا کا ذکر کرتے ہوئے جو موصل سمیت جدید عراق کے بیشتر حصے پر مشتمل تھا، کہا یہ کتنا ظلم ہے کہ اس ملک کو، تہذیب کے گہوارے کو، ان قدیم عبادت گاہوں سمیت، اس قدر مظالم اور صدموں کے سلسلے سے دوچار ہونا تھا۔ یہ خطہ تباہ ہوا اور ہزاروں افراد جن میں مسلمان، مسیحی، یزدی اور دیگر قومیں شامل تھیں ا ±نھیں یا تو زبردستی بے گھر کیا گیا یا ا ±نھیں ہلاک کر دیا گیا، تاہم آج ہم اپنے اس یقین کی ایک بار پھر تجدید کرتے ہیں کہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ برادرانہ سلوک قاتلانہ جذبے سے زیادہ پائیدار ہے، ہماری امید ہمارے ہاں موجود نفرت سے زیادہ طاقتور ہے، اور یہ کہ امن جنگ سے زیادہ طاقتور ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عیسائیوں کے مذہبی پیشواپوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے…
عیسائیوں کے مذہبی پیشواپوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے اہم ملاقات
-
Ilyas - مارچ 10, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































