
بہا، جیزان،جدہ اورریاض پر تابڑ توڑمیزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں آبادیوں پر بمباری، آرامکو آئل کمپنی کی تنصیبات بھی میزائل سے نشانہ بنیں
صوبے مآرب میں 6 محاذوں پر شدید لڑائی، بیشتر علاقوں کو سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا، صوبہ تعز میں بھی شدید جھڑپیں
صنعا (نیوز ڈیسک) سعودی اتحاد یمنی فورسز کے ڈرون حملوں کے مقابلے میں بے بس ہوگیا، بہا، جیزان، جدہ اورریاض پر تابڑ توڑمیزائل اور ڈرون حملوں نے سعودی اتحادکی سٹی گم کردی اوروہ جھنجلاہٹ مٹانے کیلئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں، رواں ہفتے عوامی فورسز نے 24 گھنٹوں میں لگاتار فوجی ٹھکانوں پر حملے کرکے ہلچل مچادی، سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں ابہا اورملک خالد ہوائی اڈوں پر قاصف ڈرون سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، قاصف 2 ڈرون کے ذریعے جیزان اور خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے گئے، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جدہ میں آرامکو آئل کمپنی کی تنصیبات کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا، ادھر صوبے تعز میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں سعودی حمایت یافتہ ملیشیا کے درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے، کارروائی میں ملیشیا کو بھاری نقصان پہنچا، مسلح افواج نے اینٹی ایر کرافٹ سسٹم اور ابعر و حیفان کو بھی نشانہ بنایا جس میں دسیوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور باقی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے، سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے الجملہ پرشدید بمباری کی، جس سے ایک شخص جانبحق اور10 زخمی ہوئے، وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا گیا، سعودی عرب نے میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی بدستور جاری ہے، صوبے مآرب میں 6 محاذوں پر شدید لڑائی چھڑی ہوئی ہے، دونوں جانب سے سو سے زیادہ افراد کی جان جانے کی اطلاعات ہیں ، لڑائی کے بعد بیشتر علاقوں کو سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے، انصاراللہ نے مآرب شہر کو آزاد کرانے کی کوشش گزشتہ ہفتے شروع کی تھی اور سعودی اتحاد کی آلہ کار فوج کو بھاری شکست ملنے کے بعد یمن کی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے سعودی اتحاد سے مزید فوج روانہ کئے جانے کی درخواست کی ہے


































