Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عراق میں امریکی اہداف پر حملے،نیٹو کا فوج بڑھانے کا اعلان،حملے امریکا کی اپنی کارستانی ہے،مزاحمتی گروہ

بغداد میں ایک ہفتے کے دوران امریکی سفارتخانہ پر دو راکٹ حملے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بلد میں امریکا کے ایک فوجی اڈے پر راکٹ داغے گئے
مزاحمتی گروہوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، کس کو فائدہ ہورہا ہے جلد سامنے لائیں گے ،مشترکہ بیان،نیٹو نے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا
 بغداد (نیوز ڈیسک)عراق میں امریکی اہداف پر پے درپے حملوں نے صورتحال پیچیدہ بنادی ،مزاحمتی گروپوں نے گرین زون پر حملوں کو امریکا کی اپنی کارستانی قرار دیدیا جس کامقصد مزاحمتی گروپوں کو بدنام کرنا اور فوجی قیام کو طول دینا ہے ،تفصیلات کے مطابق بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ، علاقے میں دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد امریکی سفارتخانے کے سائرن بجنے لگے ، راکٹ امریکی سفارتخانے کے اطراف میں گرے جس سے کوئی زخمی نہیں ہوا، امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کی فوجی اور سفارتی تنصیبات پر ایک ہفتے کے دوران میں یہ تیسرا حملہ ہے، اس سے پہلے صوبہ صلاح الدین کے شہر بلد میں امریکا کے ایک فوجی اڈے پر راکٹ داغے گئے ،یہ راکٹ بلد ایئربیس میں سیلی پورٹر کمپنی کے سابق دفتر پر گرے، صوبہ ذیقارکے شہر الناصریہ میں امریکی فوج کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے ، دھماکے کی ذمہ داری ” اصحاب الکہف ” نے قبول کرلی ، ان حملوں کو جواز بناکر نیٹو نے اپنا قیام اور فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، نیٹو کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ عراق میں فوجیوں کی تعدادکو8 گنا بڑھایاجا رہا ہے ، ہمارے مشن کا دائرہ اتنا وسیع ہوگا کہ اس میں 500 کے بجائے 4 ہزار فوجی شامل ہوں ، اس قدم کا ہدف دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی دوبارہ واپسی نہ ہو ، ٹریننگ کی سرگرمیوں کا دائرہ بغداد سے باہر تک کے علاقوں تک پھیلے گا اور اس میں عراق کے سیکیورٹی اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا، مزاحمتی گروہوں نے گرین زون علاقے پر راکٹ حملے کی مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ اقدام، مزاحمتی گروہوں پر الزامات عائد کرنے اور ان کو بدنام کرنے کی کوشش کے تحت انجام دیئے گئے ہیں اعلام الامنی نامی میڈیا گروہ نے کہا ہے کہ بغداد کے گرین زون علاقے پر حملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ،عصائب اہل الحق کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے ٹوئٹ کیا کہ مزاحمتی گروہوں کے شفاف اور واضح فیصلے کے باوجود گرین زون کو مسلسل نشانہ بنانے سے کئی سوال ذہن میں پیدا ہوتے ہیں کہ اس عمل سے کس فریق کو فائدہ ہو رہا ہے ، ہمارے پاس کچھ اہم اطلاعات ہیں جن کو مناسب وقت پر برملا کیا جائے گا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular