
لاہور : تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر نے زیارت پالیسی میں فوری ترمیم کامطالبہ کردیا، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے راستے کھول دیئے ہیں اور ویزوں کا اجراء بھی شروع ہوگیا ہے لیکن ویزے کی مدت صرف 7 دن رکھی گئی ہے جو بہت کم ہے، حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ عراقی حکومت سے رابطہ کرے اور ویزے کی مدت میں توسیع کروائے، کیونکہ ایک ہفتے میں کربلا، نجف، سامرہ، بغداد اور کاظمین کی زیارات کرنا ممکن نہیں لہذا ویزے کی مدت کم از کم 14 دن کی جائے، انہوں نے کہا کہ اربعین کیلئے بھی زائرین کی بڑی تعداد جانے کیلئے تیار ہے، اس لئے حکومت فوری طور پر مسائل حل کرے۔


































