Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عراقی وزیراعظم کی کابینہ تشکیل،تمام گروپس کا اتفاق

22رکنی کابینہ میں 11وزراتیں شیعہ جماعتوں، 6اہلسنت اور5 کردوں کے لئے مختص ہوں گی،کردوں سے مذاکرات کیلئے مصطفی الکاظمی کردستان جائیں گے
مصطفیٰ الکاظمی کابینہ کے نام آئندہ ہفتے صدر کو پیش کریں گے، الکاظمی کردستان کے حقوق، سابقہ حکومت کے ساتھ سمجھوتے اور آئین کے پابند ہیں،ڈپٹی اسپیکر
بغداد(نیوزڈیسک)عراقی سیاسی جماعتوں نے مصطفی الکاظمی کی نامزدگی کی توثیق کردی، مصطفی الکاظمی نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دے دی ہے جس کے نام وہ آئندہ ہفتے صدر کو پیش کریں گے،سیاسی فریقوں نے مذاکرات کے عمل پر اطمینان کا اظہارکیا،کابینہ 22ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں 11وزراتیں شیعہ جماعتوں، 6اہلسنت اور5 کردوں کے لئے مختص ہوں گی،پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے کہا ہے کہ مصطفی الکاظمی کی کابینہ کی توثیق و حمایت کے مسئلے پر پارلیمانی اور سیاسی سطح پراتفاق پایا جاتا ہے، کردوں نے الکاظمی کے ساتھ مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط نہیں رکھی ہے، الکاظمی کردستان کے حقوق، عادل عبد المہدی حکومت کے ساتھ اربیل کے سمجھوتے اور آئین کے پابند ہیں،ادھر کردستان پٹریاٹک یونین کے رکن طہ امین نے کہا ہے کہ مصطفی الکاظمی کابینہ کے وزرا کا تعین کرنے کے لئے سیاسی فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کو آگے بڑھائیں گے اور جلد ہی کا بینہ کے ارکان پر مشاورت کیلئے کردستان کا دورہ کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular