Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عالمی سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں، علامہ عارف واحدی

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی سربراہی میں منصورہ لاہور میں منعقد ھوا۔ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی۔
علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں موجودہ عالمی اور ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ ہمیں انتہائی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ھو گا عالمی سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے مسلسل سازشوں میں مصروف عمل ہیں ان حالات میں جو لوگ ملک میں فرقہ واریت اور انتشار کی فضا قائم کر رھے ھیں توہین اور تکفیر کر رھے ھیں وہ اسلام کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی بڑی خیانت کر رھے ھیں پاکستان کے استحکام کو سب سے بڑا نقصان فرقہ واریت دے سکتی ھے اس دور میں بین المسالک ھمآھنگی کے لئے کام کرنا جہاں اسلام کی خدمت ھے وھاں وطن عزیز پاکستان کے استحکام کے لئے اشد ضروری ھے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کو چاھئے کہ اھلبیت اطہار ع اور صحابہ کرام(رض) کی توھین کرنے والے شرپسند عناصر کے مقابلے میں ایک ھو کر کھڑے ھو جائیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو پاؤں تلے روند کر اور ان کی ناپاک آرزو کو خاک میں ملا کر ھاتھوں میں ھاتھ دے کر آپس میں لڑنے کی بجائے امت واحدہ کےقرآنی تصور کو اپنے اتحاد کے ساتھ عملی طور پر اجاگر کریں۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسی طرح پاکستانی سرزمین پر ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دینا اور اھلبیت اطہار ع کے قاتل یزید ملعون کو زندہ باد کہنا پاکستان کے بنیادی مقصد سے انحراف ھے حکومت اور ریاست اس کا فوری نوٹس لے۔
اجلاس کے آخر میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے،فرقہ واریت کے خاتمے،عرب ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور کشمیر و فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایک اھم اعلامیہ جاری ھوا جس میں حضور اکرم ص کی بیٹی صدیقہ طاھرہ حضرت فاطمۃ الزھرا علیھا السلام کی توھین کرنے اور صحابہ کرام کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کی گئی-

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular