Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

صوبائی وزیر اقبال وزیر کا دورہ پاراچنار، ریسکیو ہیڈکوارٹر کا افتتاح

خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف اقبال وزیر نے پاراچنار میں ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا اور عمائدین کے جرگہ سے خطاب کیا۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں ریسکیو 1122 کے ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد ریسکیو کے قیام سمیت ہر میدان میں ان علاقوں کو آگے لیجانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے پاراچنار اور صدہ میں ریسکیو 1122 نے پہلے ہی سے اپنا کام شروع کردیا ہے جبکہ آج ریسکیو 11 کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس سے قبل گورنر کاٹیج پاراچنار میں عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے معمول کی ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ سو ارب روپے سالانہ دس سال تک دینے کا سلسلہ جاری ہے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وہ بار بار قبائلی اضلاع کے دورے کررہے ہیں۔
عظیم صوفی بزرگ میاں شاہ انور کا مزار زائرین کے لئے کھولنے کے حوالے سے اقبال وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں مذاکرات کا عمل جاری ہے اور انشاء اللہ جلد حوصلہ افزا نتائج نکلیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کا کہنا تھا کہ ہر سیکٹر میں ترقیاتی کام جاری ہے اور عوامی و اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کئے جارہے ہیں۔ سابق سینیٹر سجاد سید میاں عمران الدین گل اکبر اور ڈاکٹر حسین جان اور دیگر عمائدین نے پاراچنار آمد پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ضرورت مندوں کے لئے سستے بازار قائم کرنے، صحت اور تعلیمی میدان میں عملے کی کمی پوری کرنے اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ عمائدین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کی اپ گریڈیشن کا بھی مطالبہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular