
شیعہ علما کا مکتب اہلبیت ؑکی سفارشات کو نظر انداز کرکے تیار کی گئی نصابی کتب پر سخت اظہار تشویش،متنازع کتابیں ناقابل قبول ہیں ،وفاق المدارس الشیعہ
تعصب، مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے انتہائی خطرناک کھلواڑ کیا جا رہا ہے،متنازع کتب کو مسلط کیا گیا تو تسلیم نہیں کرینگے،شیعہ علما کونسل
لاہور (نیوز ڈیسک) شیعہ علمائے کرام نے یکساں نصاب کے نام پر تیار کی گئی کتب پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا،اور حکومت کو خبردار کیا ہے کہ یک طرفہ اور متنازع نصاب سے ملکی سلامتی اور استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا ،متنازع کتب کو قوم پر مسلط کیا گیا تو تسلیم نہیں کریں گے، وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مکتب اہلبیتؑ کی سفارشات کو نظر انداز کرکے تیار کی گئی نصابی کتب پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں رائج کی جانیوالی متنازع کتابیں ناقابل قبول ہیں اور تشویشناک حالت یہ ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر کتابیں چھاپی جا رہی ہیں، قابل مذمت رویہ قبول نہیں،شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ تعصب، مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے انتہائی خطرناک کھلواڑ کیا جا رہا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ متفقہ طور پر یکساں نصاب نافذ کیا جائے، جو کتابیں چھاپی جا رہی ہیں وہ اسلام کی صحیح عکاسی اور ترجمانی نہیں کر رہی ہیں، متنازع کتب کو قوم پر مسلط کیا گیا تو تسلیم نہیں کریں گے ، ایسا نصاب تعلیم جس میں شیعہ نقطہ نظر کو تسلیم نہیں کیا گیا ا سے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مکاتب فکر کے مشترکات کو متفقہ طور پر نصاب میں شامل کیا جائے اور ایسی کمیٹی بنائی جائے جس میں اہل تشیع کے مقتدر اور ذمہ دار علما شامل ہوں


































